منسا ملک کے بارے میں علیزے شاہ کا بیان

منسا ملک کے بارے میں علیزے شاہ کا بیان
تنازعات کا شکار رہنے والی اداکارہ علیزے شاہ نے کہا ہے کہ انہیں منسا ملک کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، اپنے حالیہ بیان میں علیزے شاہ نے کہا ہے کہ منسا ملک نے نہ صرف انہیں قتل کی دھمکیاں دی ہیں بلکہ ان کی ذاتی معلومات بھی مشکوک شخص کو فراہم کی ہیں۔
علیزے شاہ نے کچھ چیٹ ویڈیوز بھی اس حوالے سے شیئر کی ہیں، ان کے نمبر کو لیک کر کے ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے، اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں انہوں نے لکھا کہ مجھے مختلف نمبرز سے کالز آ رہی ہیں اور قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں، اگر مجھے کچھ بھی ہوتا ہے تو یہ سب اسی شخص (منسا ملک) کا کیا دھرا ہو گا۔








