
اینٹی کرپشن عدالت لاہور
سرکاری زمین پر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم بنانے کے کیس پرسماعت
عدالت نے ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد عاطف کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع کر دی
سنئیر جج اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے درخواست ضمانت پر سماعت کی
درخواست گزار کے خلاف غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے کا الزام ہے،موقف
اینٹی کرپشن نے ہاؤسنگ سوسائٹی میں سرکاری زمین شامل کرنے کا الزام عائد کیا ہے،موقف
درخواست گزار کا قاسم ڈویلپر ہاؤسنگ سوسائٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے،موقف
درخواست گزار ہاؤسنگ سوسائٹی کا عہدیدار بھی نہیں ہے،موقف
سنی اتحاد کونسل سے تعلق ہونے پر مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے،موقف
عدالت ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دے،استدعا
درخواست گزار پی پی 133 ننکانہ سے سنی اتحاد کونسل کے ممبر صوبائی اسمبلی ہے









