ممبئی میں بارش سے نظام درہم برہم

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی شہر ممبئی کو شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ ممبئی میں رات گئے بارش شروع ہوئی جو صبح تک جاری رہی، شہر میں 6 گھنٹے کے دوران 300 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
سڑکوں اور ریلوے ٹریکس پر پانی جمع ہونے سے ٹرانسپورٹ کی سہولیات متاثر ہوئی ہیں، ممبئی ایئرپورٹ پر 30 پروازیں منسوخ اور 250 سے زائد تاخیر کا شکار ہیں جب کہ مزید بارش کے باعث اسکول اور کالج بھی بند کردیئے گئے ہیں۔









