ممبئی ایئرپورٹ پر دو طیارے آپس میں ٹکرانے سے بچ گئے

ہاٹ لائن نیوز : ممبئی میں دو طیارے تصادم سے بال بال بچ گئے۔ چھترپتی شیواجی ایئرپورٹ پر ایئر ٹریفک کنٹرول نے ایئر انڈیا کے طیارے کو ٹیک آف کے لیے گرین سگنل دے دیا اور انڈیگو ایئر کے طیارے کو اترنے کی اجازت بھی دی۔
دونوں طیاروں کے مسافروں کی جان کو اس وقت خطرہ لاحق ہو گیا جب دونوں طیارے محض چند سیکنڈ کے فاصلے پر لینڈنگ اور ٹیک آف کر گئے۔
غلط گرین سنگل جاری ہونے کے بعد ایئرپورٹ انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ متعلقہ ایئر ٹریفک کنٹرول افسر کو ڈی روسٹر کر کے انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔









