ملیر ایکسپریس وےکےفیز ون کا افتتاح کردیاگیا

0
222
ملیر ایکسپریس وےکےفیز ون کا افتتاح کردیاگیا

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چھ رویا ملیر ایکسپریس وے کے فیز ون کا افتتاح کر دیا۔ بلاول نے ایکسپریس وے کا بھی معائنہ کیا۔

پہلے مرحلے میں قیوم آباد سے شاہ فیصل تک 9.1 کلومیٹر کے منصوبے کا جزوی افتتاح آج ہو گیا ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی چیئرمین پیپلزپارٹی کے ہمراہ تھے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خود شاہرہ بھٹو پر گاڑی چلائی۔ خود گاڑی چلا کر معائنہ کیا۔

ملیر ایکسپریس وے خصوصی جدید سہولیات سے آراستہ ہے، یہ منصوبہ کراچی کے شہریوں کی آمدورفت میں ایک نئے دور کا آغاز ہے۔

Leave a reply