ملک کے 20 اضلاع سےحاصل کردہ ماحولیاتی نمونوں میں پولیووائرس کی تصدیق

0
248
ملک کے 20 اضلاع سےحاصل کردہ ماحولیاتی نمونوں میں پولیووائرس کی تصدیق

ہاٹ لائن نیوز : ملک کے 20 اضلاع میں 25 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے۔

پولیو کے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سنٹرکے مطابق ، وائرس 20 اضلاع کے نمونے میں موجود ہے جس میں کوئٹہ ، خوضدار ، لاہور ، ملتان ، نوری آباد ، بنوں ، لککی مروات اور بہاوالپور شامل ہیں۔

نیشنل ایمرجنسی سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک کے 31 اضلاع میں 35 ماحولیاتی نمونوں کی منفی تصدیق ہوگئی ہے ، جسکے نتیجے میں مستقل مہموں نے پولیو وائرس کے پھیلاؤ اور واقعات کو نمایاں طور پر کم کردیا ہے۔

Leave a reply