ملک کےمختلف علاقوں میں بارش اوربرفباری کی پیش گوئی

ہاٹ لائن نیوز: محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی گئی ۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں کو متاثر کررہا ہے، 8 اور 9 نومبر کو ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
اعلامیے کے مطابق 6 سے 7 نومبر کو کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، 7 نومبر کو ڈی آئی خان، ڈی جی خان لیہ، بھکر، سرگودھا اور میانوالی میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ . 8 اور 9 نومبر کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ہلکی بارش ہوگی۔
ترجمان کا یہ بھی کہناہےکہ 8 اور 9 نومبرکوکشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کاامکان ہے، کےپی، پنجاب کےمیدانی علاقوں میں صبح اوررات کےاوقات میں دھنداور سموگ کاامکان ہے۔ بارش کے دوران درجہ حرارت 2 سے 3 ڈگری تک گر سکتا ہے۔
حکام کی جانب سے شمالی علاقوں میں جانے والے سیاحوں کو بارش کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔







