
ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد،خیبرپختونخوا،آزاد کشمیرکےمختلف علاقوں میں زلزلےکےشدید جھٹکے محسوس کیے گئےہیں۔
سوات، شمالی وزیرستان ، پشاور، مردان، مالاکنڈ، چارسدہ، صوابی، اپردیر اور ایبٹ آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ وادی نیلم، کیران، اپرنیلم میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اس کےعلاوہ پنجاب کے شہروں ملتان، پھالیہ، خوشاب،بھلوال، ساہیوال اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے تاہم زلزلےسےکسی بھی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا علاقہ تھا اور زلزلے کی گہرائی 215 کلومیٹر تھی۔









