
لاہور ہائیکورٹ
غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف درخواست کی سماعت
عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو آئندہ سماعت پر عدالتی معاونت کےلئے طلب کرلیا
لوڈشیڈنگ کےخاتمے کےلئے حکومت نے کچھ نہیں کیا۔عدالت
اتنی گرمی میں لوڈشیڈنگ کیوں کی جارہی ہے آگاہ کیاجائے۔عدالت
جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی
درخواست گزار جوڈیشل ایکٹیوازم پینل کےسربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے
ملک میں 40 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے،موقف
صرف 27 سے 28 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے،موقف
شہروں میں 6 سے 8 گھنٹے اور دیہات میں 10 سے 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے،موقف
بجلی جیسی بنیادی سہولیات فراہم نہ کرنا آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے،موقف
عدالت لوڈ شیڈنگ کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے۔استدعا
عدالت غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کےاحکامات جاری کرے۔استدعا









