
ملک بھر میں کھاد کی قیمتوں میں اضافہ
پاکستان میں مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، باقی چیزوں کی طرح کھاد کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ایک ہفتے میں ڈی۔ اے۔ پی کھاد کی قیمت میں 36 روپے فی بوری تک اضافہ ہوا ہے، ڈی۔ اے۔ پی کھاد کی بوری کی قیمت 12937 روپے ہو گئی ہے ، 1 سال کے دوران ڈی۔ اے۔۔ پی کھاد کی قیمت میں 1578 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔
پوٹاشیم سلفیٹ کھاد کی قیمت میں پچانوے روپے فی بوری کا اضافہ ہوا، پوٹاشیم سلفیٹ کھاد کی اوسط قیمت 12145 روپے فی بوری ہے، نائٹرو فاسفیٹ کھاد کی قیمت میں بارہ روپے اضافہ ہوا ہے، نائٹرو فاسفیٹ کھاد کی فی بوری قیمت 8075 روپے تک پہنچ گئی ہے، پوٹاشیم، نائٹروجن اور فاسفورس کھاد چھ روپے مہنگی ہو گئی ہے، فی بوری قیمت 8990 روپے ہو گئی ہے۔








