
لاہور میں وکلاء پر پولیس کا تشدد اور لاٹھی چارج کا معاملہ ۔۔وکلاء تنظیموں نے لاہور سمیت پاکستان بھر میں آج ہڑتال کی کال دے رکھی ہے۔۔ وکلا کے پیش نہ ہونے پر عدالتوں میں ویرانی کا منظر
لاہور بار ایسوسی ایشن کے وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے ہیں ۔وکلاء رہنماؤں نے لاہور ہائیکورٹ بار میں آج مذمتی جنرل ہاؤس اجلاس طلب کررکھا ہے ۔
لاہور کے وکلاء سول عدالتوں کی تقسیم اور وکلاء پر دہشت گردی کے مقدمات کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔منیر حسین بھٹی مے کہا ہم وکلا پر تشدد اور ظلم کی بھرپور مزمت کرتے ہیں ۔ صدر لاہور بار کا کہنا تھا کہ پاکستان بار کونسل ، پنجاب بار کونسل سمیت دیگر ایسوسی ایشن کا اظہار یکجہتی کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں









