ملک بھر میں آج شب برات منائی جائے گی

0
279
ملک بھر میں آج شب برات منائی جائے گی

ہاٹ لائن نیوز : ملک بھر میں آج شب برات عقیدت و احترام سے منائی جائیگی، مساجد اور گھروں میں نفلی عبادات اور شب برات کا اہتمام کیا جائے گا، لوگ قبرستانوں میں بھی فاتحہ خوانی کریں گے۔

ماہ شعبان کی پندرہویں رات برکتوں والی رات ہے، اس رات کوبرکتوں والی رات، معاملات کی تقسیم اور رحمت کی رات بھی کہا جاتا ہے۔

ملک بھر کی مساجد میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا اور علماء کرام اور مقررین اس رات کےفضائل بیان کریں گے۔

شب برات کے اجتماعات کے دوران مساجد میں خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی، اللہ کے حضور گناہوں کی توبہ، استغفار ، ایمان و سلامتی، رزق اور پاکستان کی سلامتی کی دعائیں مانگی جائیں گی ۔

شب برات کے موقع پر شہر بھر کی مساجد کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گا اور شہری اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دیں گے، پھول چڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔

Leave a reply