لاہور ہائیکورٹ
ملڑی کی تحویل میں قید ملزم کی اہلِ خانہ سے ملاقات اور فون پر رابطہ نہ کروانے کے خلاف درخواست پر سماعت
عدالت نے وزارت دفاع اور وفاقی حکومت سے وضاحت طلب کر لی
جسٹس محمد وحید خان نے کائینات گُل کی درخواست پر سماعت کی
درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر خدیجہ صدیقی عدالت میں پیش ہوئیں
ملزم محمد فرخ 9 مئی کے کیسز میں سیالکوٹ کینٹ میں ملٹری کی تحویل میں ہیں، موقف
آرمی رولز کے مطابق، ملزم کی ہر ہفتے گھر والوں سے ملاقات اور ٹیلیفونک رابطہ لازمی ہے، موقف
ملزم محمد فرخ کی گھر والوں سے اڑھائی ماہ بعد ملاقات اور ایک ماہ بعد ٹیلیفونک رابطہ کروایا جا رہا، موقف
عدالت فریقین کو ملزم کو اس کے گھر والوں سے ملاقات اور رابطہ یقینی بنانے کا حکم دے، استدعا
عدالت ملزم کو قید تنہائی سے نکالنے کا حکم دے، استدعا









