
ہاٹ لائن نیوز: سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کار حادثہ کیس کی ملزمہ نتاشا دانش کی ضمانت منظور کرلی ہے۔
سندھ ہائی کورٹ نے ملزمہ نتاشا کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرونے کا حکم دے دیا۔ ملزم کار حادثہ کیس میں پہلے ٹرائل میں ضمانت پر ہے۔
یادرہے کہ 13 ستمبر 2024ءکو کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے کار حادثہ کی ملزمہ نتاشہدانش کی درخواست ضمانت کومسترد کردیاتھا۔









