ملازم سے محبت مہنگی پڑ گئی، باس کی کروڑوں کی رقم ڈوب گئی

0
98
ملازم سے محبت مہنگی پڑ گئی، باس کی کروڑوں کی رقم ڈوب گئی

چین کے شہر چونگ کِنگ میں ایک دلچسپ اور غیر معمولی مقدمہ سامنے آیا ہے، جس میں ایک خاتون نے اپنے مرد ملازم سے محبت میں گرفتار ہو کر کروڑوں روپے خرچ کر ڈالے، مگر بعد میں یہ معاملہ عدالت میں جا پہنچا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک کاروباری خاتون نے اپنے دفتر میں کام کرنے والے شادی شدہ ملازم سے تعلقات قائم کر لیے۔ دونوں ایک دوسرے کے قریب آ گئے اور مرد ملازم کی شادی ختم کروانے کے لیے خاتون نے مبینہ طور پر 30 ملین یوآن (تقریباً 12 کروڑ پاکستانی روپے) ادا کیے، تاکہ طلاق کی کارروائی اور بچے کی پرورش کے اخراجات مکمل کیے جا سکیں۔

لیکن کچھ ہی عرصے بعد یہ تعلق ٹوٹ گیا اور دونوں الگ ہو گئے۔ اس کے بعد خاتون نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا اور اپنی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا۔ ابتدائی عدالت نے اس کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ رقم ایک “غیر قانونی تحفہ” تھی، جو سماجی اقدار کے خلاف دی گئی، اس لیے واپس کی جانی چاہیے۔

تاہم اپیلیٹ کورٹ نے فیصلہ تبدیل کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ خاتون یہ ثابت نہیں کر سکی کہ رقم بطور قرض یا سرمایہ کاری دی گئی تھی۔ چونکہ یہ رقم طلاق اور بچے کی دیکھ بھال سے متعلق معاملات پر خرچ ہوئی، اس لیے اسے واپس نہیں کیا جا سکتا۔

اس فیصلے کے بعد خاتون کو مالی نقصان برداشت کرنا پڑا جبکہ مرد ملازم کو قانونی ریلیف مل گیا۔

Leave a reply