ملازمین برطرفی قانون 2025ءگورنر خیبرپختونخوا نے مستردکردیا

ہاٹ لائن نیوز:ملازمین برطرفی قانون 2025ء گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نےمسترد کردیا اور اسے بنیادی حقوق کیخلاف ورزی قرار دیا۔ انکا کہنا ہے کہ قانون سرکاری ملازمین کو اپیل کے حق سے محروم کرتا ہے ، جو آئین کے آرٹیکل 10 اے کیخلاف ورزی ہے۔
گورنر نے بل پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے سپریم کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کے فیصلوں میں ترمیم کا مطالبہ کیا ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے مشورہ دیا ہے کہ غیر قانونی بھرتی کے ذمہ دار افسران کیخلاف کارروائی کیجائے اور الیکشن کمیشن کی اجازت سے بھرتی ملازمین کو بل سے ہٹادیاجائے۔
انہوں نے صوبائی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر اس بل کا جائزہ نہیں لیا گیا تو اسے عدالتی چیلنجوں کاسامنا کرناپڑسکتا ہے۔









