ملازمہ کوزندہ جلا دیا گیا

0
320
ملازمہ کوزندہ جلا دیا گیا

ہاٹ لائن نیوز : گھر کے مالک نے گھریلو ملازمہ پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس کے بعد پولیس نے گھر کے مالک کو گرفتار کر لیا۔

نارتھ کینٹ تھانے کی حدود میں مالک مکان نے گھریلو ملازمہ کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس سے 40 سالہ گھریلو ملازمہ شبنم 70 فیصد جھلس گئی۔

گھریلو ملازمہ شبنم گزشتہ 11 سال سے نعمان نامی شخص کے گھر کام کر رہی ہے۔ نعمان کی بیوی شازیہ نے گرم پانی مانگنے پر ناراض ہو کر ملازمہ شبنم پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ متاثرہ گھریلو ملازمہ کو میو ہسپتال لے جایا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔

متاثرہ ملازمہ کے اہل خانہ نے مالک مکان شازیہ کے خلاف تھانہ نارتھ کینٹ میں مقدمہ درج کرایا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے گھر کے مالک نعمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ ملازمہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔ خاتون کے جسم پر زخم گرم پانی کی وجہ سے ہوئے ہیں۔ پٹرول سے جلانے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ گرفتار ملزم نعمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a reply