مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ کو نئی دہلی اترنے کی اجازت نہ ملی

مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ کو نئی دہلی اترنے کی اجازت نہ ملی
مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے طیارے کو نئی دہلی کی بجائے جے پور موڑ دیا گیا، جس پر وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر بھڑک اٹھے۔ انہوں نے کہا کہ 3 گھنٹے تک ہوا میں رہنے کے بعد ہمیں جے پور بھیج دیا گیا، یہ کیسا نظام ہے ؟ جے پور پہچ کر عمر عبد اللہ نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ نہیں جانتے یہاں سے فلائٹ کب جائے گی بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ خراب موسم کی وجہ سے سری نگر سے آنے والی چھ پروزایں بھی معطل کی گئیں ہیں۔
وزیر اعلیٰ سمیت تمام مسافر جے پور ہوائی اڈے پر بھی گھنٹوں پھنسے رہے، عمر عبداللہ تازہ ہوا کے لیے باہر آئے تو انہوں نے طیارے کی سیڑھیوں پر سیلفی لی اور ایکس پر شئیر کر کے پوسٹ میں دہلی ایئرپورٹ کے لیے قابل اعتراض الفاظ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے معاف کریں البتہ میں شائستہ ہونے کے موڈ میں بالکل بھی نہیں ہوں۔








