مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملہ

مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملہ
مقبوضہ جموں اور کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے میں حملے کے نتیجے میں سیاحوں کی ہلاکت پر پاکستان نے ردعمل دیا ہے، دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی نے حملے پر میڈیا کے سوالات پر کہا کہ پاکستان کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیاحوں کے جانی نقصان پر بہت افسوس ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ہلاک افراد کے عزیز و اقارب سے اظہار تعزیت کرتا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر میں فائرنگ سے 26 سیاح ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے۔









