مقبوضہ کشمیر میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے 30 افراد جاں بحق

0
106
مقبوضہ کشمیر میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے 30 افراد جاں بحق

مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے کٹرا میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد جاں بحق ہو گئے، جب کہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق حادثہ ویشنو دیوی مندر کے قریب پیش آیا جہاں بارش کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے بڑی تباہی ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔

زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں زائرین بھی شامل ہیں۔

مقامی حکام نے علاقے میں مزید بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

Leave a reply