مفت سمر کیمپ لگانے کی اجازت

مفت سمر کیمپ لگانے کی اجازت
حکومت پنجاب نے پنجاب بھر کے تمام پرائیویٹ سکولز کو 15 جون سے لے کر پندرہ جولائی تک سکولوں میں سمر کیمپ لگانے کی اجازت دے دی ہے، طلباء ان چھٹیوں کے دوران مختلف سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے، شدید گرمی سے بچنے کے لئے سمر کیمپ کے اوقات کار صبح ساڑھے سات بجے سے دس بجے تک رکھے گئے ہیں، سمر کیمپ میں شریک بچوں سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی، اسکولز بچوں سے سمر کیمپ کی اضافی فیس نہیں لے سکتے ہیں۔









