مفتاح اسماعیل نے کل بڑے احتجاج کی کال دےدی

0
175
مفتاح اسماعیل نے کل بڑے احتجاج کی کال دےدی

ہاٹ لائن نیوز : عوامی پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ کل بجلی کمپنی کے دفتر کے باہر احتجاج ہوگا، بجلی کمپنیاں عوام کی خدمت کے لیے نہیں حکومت کے لیے چل رہی ہیں۔

رہنما عوامی پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نے کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں اوور بلنگ ہو رہی ہے، 195 اور 200 یونٹس کے بل آرہے ہیں، انہوں نے نیپرا سے اوور بلنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جب 6 ہزار روپے کا بل 56 ہزار روپے آتا ہے تو کہیں نہ کہیں کچھ گڑبڑ ہے۔ نیپرا دیکھے اور چیک کرے کہ لوگوں کے بل اتنے زیادہ کیوں آرہے ہیں۔

رہنما عوامی پاکستان پارٹی نے کہا کہ آئی پی پیز کو زیادہ ریٹس دیئے گئے ہیں، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن لاسز کم نہیں کر سکے، اگر ہم 8 فیصد ٹرانسمیشن لاسز کم کر دیں تو قیمت کم ہو سکتی ہے۔ جن لوگوں کو سستی بجلی مل رہی ہے وہ مہنگے بل بھی ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جولائی، اگست، ستمبر، اکتوبر کے لیے چار ماہ کے لیے گھریلو ایڈوانس انکم اور سیلز ٹیکس ختم کیا جائے، لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا ہوں گی۔ اگر حکومت ٹیکس ریونیو میں 50 ارب روپے کم کر دے تو گھریلو صارفین کے بل میں 24 فیصد کمی ہو جائے گی۔ حکومت کی ترجیحات ایسی ہیں کہ وہ ایم پی اے اور ایم این اے کو فنڈز دے رہی ہے، عوام ان کی ترجیحات میں شامل نہیں۔

Leave a reply