
ہاٹ لائن نیوز : بورڈ آف ریونیو کی جانب سے مراعات ،بجٹ اور ادارہ جاتی معلومات کی عدم فراہمی کےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے ضروری دستاویزات کو درخواست کاحصہ بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے، جسٹس شجاعت علی نے درخواست پرکیس کی سماعت کی، عدالت نے کہا کہ آپ ہمیشہ مفاد عامہ کی درخواست لاتے ہیں جس کےلئےکچھ محنت تو کرنی پڑتی ہے،پہلے ہی عدالت کافی وقت دے چکی ہے قومی مفاد کے لئے آپ کو مزید وقت دیتے ہیں۔
درخواست گزار ایڈووکیٹ شہباز جندران نےدلائل دئیے، بورڈ آف ریونیو کے افسران کو حاصل سبسڈی، مراعات اور بجٹ کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہیں،عدالت مزید دستاویزات ریکارڈ کا حصہ بنانے کےلئے ہمیں مہلت دے، عدالت سے استدعا ہے کہ بورڈ آف ریونیو کو تمام ریکارڈ ویب سائٹ پر لگانے کاحکم جاری کرے۔









