مغوی اہلکار کی رہائی کے بدلے کیا دیا گیا، بڑا انکشاف

0
227
مغوی اہلکار کی رہائی کے بدلے کیا دیا گیا، بڑا انکشاف

ہاٹ لائن نیوز : صادق آباد میں پولیس نے کچے علاقے میں کارروائی کے بعد پولیس کانسٹیبل احمد نواز کو بحفاظت بازیاب کرالیا، جس کی تصدیق کرتے ہوئے پولیس ترجمان نے انکشاف کیا کہ اہلکار کو پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ ڈیل پر رہا کیا گیا۔

دوسری جانب ترجمان پنجاب پولیس نےکانسٹیبل احمد نواز کی بازیابی کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئےکہا ہے کہ پولیس نےکانسٹیبل کو رہا کیا جس کو ڈاکوؤں نے یرغمال بنایا تھا، اہلکار کو پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ڈیل پر رہا کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قاتل جبار لولائی کو مغوی اہلکار کے بدلے جیل سے رہا کر دیا گیا۔ جبار نے 2 سال قبل نواز آباد کے قریب مہر شیخ کو قتل کیا تھا۔ جبار کا تعلق اندھڑ گینگ سے ہے۔

Leave a reply