معمولی رنجش پر باپ اور بہو کو سسرالیوں نے قتل کر دیا

ہاٹ لائن نیوز : ہری پور میں سسرالیوں کی فائرنگ سے بہو اور اسکاوالد جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ تھانہ مکنیال کی حدود بانڈی کہیال میں پیش آیا جہاں گھریلو جھگڑے نے باپ بیٹی کی جان لے لی۔
پولیس کے مطابق مقتول کے والد چوہدری سلیم اپنی بیٹی ماریہ کو لینے سسرال گئے ہوئے تھے۔ جس کے بعد لاشوں کو خانپور اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی خاتون کے شوہر، سسر اور دیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔









