معصوم بچوں کی پریس کانفرنس نےدنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا 

0
363
معصوم بچوں کی پریس کانفرنس نےدنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا 

 

 

ہاٹ لائن نیوز : اسرائیلی بمباری کا نشانہ بننے والے غزہ کے معصوم بچوں نے پریس کانفرنس کرکے یہ کہہ کر دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کی کوشش کی کہ اسرائیل انہیں بھوکا مار رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔

غزہ میں متاثرین کو کھانے پینے کی اشیا کی بھی شدید قلت کا سامنا ہے جس پر غزہ کے معصوم بچوں نے الشفاء اسپتال کے باہر پریس کانفرنس کرکے دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑ دینے کی کوشش کی۔

10 سالہ بچے نے دوسرے بچوں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 7 اکتوبر سے اسرائیل پوری دنیا کے سامنے ہم پر بمباری کر رہا ہے، اور وہ ہماری نسل کشی اور بھوکا مارنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

بچوں نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ اسرائیل پوری دنیا سے جھوٹ بول رہا ہے کہ وہ مزاحمتی تنظیم سے لڑ رہا ہے اور درحقیقت وہ ہم پر حملہ آور ہے اور ہم کئی بار موت سے بچ چکے ہیں۔

بچوں نے اپنی پریس کانفرنس کا اختتام امن،تعلیم، علاج، زندگی، خوراک اور اسرائیل سے انتقام کا مطالبہ کرتے ہوئے کیا۔

Leave a reply