معروف کاروباری شخصیت رفیق ایم-حبیب انتقال کر گئے

0
208
معروف کاروباری شخصیت رفیق ایم-حبیب انتقال کر گئے

کراچی: ممتاز صنعتکار اور حبیب یونیورسٹی کے چانسلر رفیق ایم-حبیب انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی تصدیق حبیب یونیورسٹی کی جانب سے سوشل میڈیا کے ذریعے کی گئی۔

یونیورسٹی کی جانب سے جاری پیغام میں رفیق ایم-حبیب کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ ایک باوقار، پرعزم اور دیانتدار شخصیت تھے، جن کے وژن اور قیادت نے حبیب یونیورسٹی کے قیام کی راہ ہموار کی۔ پیغام کے مطابق ان کا یقین تھا کہ تعلیم کا مقصد وسیع تر بھلائی ہونا چاہیے، اور یہی سوچ آج بھی یونیورسٹی کے مشن کی بنیاد ہے۔

رفیق ایم-حبیب، ہاؤس آف حبیب کے سابق سربراہ، حبیب یونیورسٹی فاؤنڈیشن کے چیئرمین، اور اسٹائل ٹیکسٹائل لمیٹڈ سمیت مختلف اداروں کے بورڈز کے رکن رہ چکے ہیں۔ ان کی خدمات کو ملک کے تعلیمی اور کاروباری حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

ان کے انتقال پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ان کی میراث ان اداروں میں زندہ رہے گی، جن کی تعمیر اور ترقی میں انہوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔

Leave a reply