معروف ٹک ٹاکر غیرت کے نام پر قتل

0
238
معروف ٹک ٹاکر غیرت کے نام پر قتل

معروف ٹک ٹاکر غیرت کے نام پر قتل

نور پور تھل میں غیرت کے نام پر قتل کی ایک انتہائی افسوسناک واردات میں معروف ٹک ٹاکر اقراء، جو کہ سوشل میڈیا پر تھل کی شہزادی کے نام سے جانی جاتی ہیں، کو فائرنگ کر کے ان کے ہی گھر میں قتل کر دیا گیا، پولیس نے قریبی رشتہ دار کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا،ڈی۔پی۔ او خوشاب محمد نعیم کے مطابق، ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ مقتولہ کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔

اس کا کزن جو مقتولہ کو ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے سے روکتا تھا، اس نے طیش میں آ کر اقراء کو فائرنگ کا نشانہ بنایا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں،ڈی۔ پی۔ او کے مطابق فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور تھانہ نور پور تھل میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Leave a reply