معذور لڑکی رمشا کو بازیاب کرالیا گیا، ملزم گرفتار

0
180
معذور لڑکی رمشا کو بازیاب کرالیا گیا، ملزم گرفتار

ہاٹ لائن نیوز : لاہور میں 14 سالہ ذہنی معذور لڑکی رمشا کے اغوا کا معمہ حل ہو گیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے لڑکی کو بازیاب کرالیا۔

رمشا کو چند روز قبل نواں کوٹ کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا۔ پولیس نے ملزم قدیر عرف عامر کو گرفتار کر لیا۔ لڑکی کے والد نے تھانہ نواں کوٹ میں اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور انسانی ذہانت کی مدد سے ذہنی معذور لڑکی کو بازیاب کرالیا۔ ملزمان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Leave a reply