” معاہدہ سندھ طاس ” معطلی پر بھارت کو نوٹس دینے کا فیصلہ

0
235
" معاہدہ سندھ طاس " معطلی پر بھارت کو نوٹس دینے کا فیصلہ

” معاہدہ سندھ طاس ” معطلی پر بھارت کو نوٹس دینے کا فیصلہ

پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر بھارت کو سخت جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے، انڈس واٹر کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر قانونی اور آئینی مشاورت کے بعد وزارت خارجہ، وزارت قانون اور وزارت آبی وسائل نے ابتدائی ہوم ورک مکمل کر لیا ہے، نوٹس میں معاہدے کی معطلی کی ٹھوس وجوہات طلب کی جائیں گی۔
سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر عالمی فورمز پر بھرپور احتجاج کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے، بھارت کی آبی جارحیت کو دنیا کے سامنے لایا جائے گا، پاکستان سندھ طاس معاہدے پر سبقت رکھتا ہے، بھارت کو بہت جلد اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنا ہو گی، پاکستانی حکومت نے کبھی بھی سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی ، پاکستان ہمیشہ عالمی قوانین کی پاسداری کرتا رہا ہے۔

Leave a reply