مظاہرین کے پاس آنسو گیس کے شیل کہاں سے آئے؟ تحقیقات شروع

0
231
مظاہرین کے پاس آنسو گیس کے شیل کہاں سے آئے؟ تحقیقات شروع

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج میں مظاہرین کیجانب سے آنسو گیس کے مبینہ استعمال کے معاملے پر سینٹرل پولیس آفس نے تمام ڈی آئی جیز سے آنسو گیس کےذخیرے کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

سنٹرل پولیس آفس کیجانب سے تمام ڈی آئی جیز اور دیگر یونٹس کے سربراہوں کو لکھے گئے ایک سرکاری خط میں 21 نومبر کو محکمہ پولیس کی غیر سیاسی نوعیت، پولیس کی غیرجانبداری کو برقرار رکھنے کے لیے آنسو گیس کے ذخیرے کے حوالے سے لکھا گیا تھا۔ تفصیلات فراہم کی جائیں۔

خط میں متعلقہ حکام سے آنسو گیس کے دستیاب ذخیرے اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران انکے استعمال کی تمام تفصیلات دی جانی چاہئیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ اسلام آباد میں احتجاج کے دوران مظاہرین نے مبینہ طور پر آنسو گیس کا استعمال کیا، تفصیلات حاصل کرنیکے لیے اے آئی جی لاجسٹک کے دفتر میں ایک ٹیم تعینات کی جائیگی۔

Leave a reply