
مصطفی عامر قتل کیس کے ملزم پر ایک اور مقدمہ
کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملزم ارمغان کے خلاف صحافی پر حملے کے کیس کی سماعت ہوئی، ملزم ارمغان کو ایک صحافی پر حملے میں بھی قصور وار قرار دے دیا گیا ہے، بہادر آباد پولیس نے مقدمہ کا عبوری چالان عدالت میں پیش کر دیا ہے، چالان میں 8 سے زائد گواہان کو بھی شامل کیا ہے، عبوری چالان میں کہا ہے کہ انیس نومبر 2024 کو ملزم اپنی گاڑی میں تھا، ملزم نے صحافی کو روکا اور تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کر کے صحافی کو زخمی کر دیا ہے اور خود فرار ہو گیا، پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے، عدالت نے کیس کی سماعت کے لئے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کو منتقل کر دیا ہے۔








