مصطفی عامر قتل کیس میں بڑی پیش رفت

0
213
مصطفی عامر قتل کیس میں بڑی پیش رفت

مصطفی عامر قتل کیس میں بڑی پیش رفت

مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے لیپ ٹاپ سے بین الاقوامی فراڈ گروپ کے شواہد ملے ہیں، تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان سے ایف۔آئی۔ اے نے تفتیش کی، ایف۔آئی۔اے نے انسداد دہشت گردی عدالت میں رپورٹ پیش کی، جس میں بتایا گیا ہے کہ ارمغان کے لیپ ٹاپ سے پتہ لگا ہے کہ وہ بین الاقوامی فراڈگروپ کا بھی حصہ ہے، وہ اور اس کے والد کامران قریشی نے فراڈ کے لئے کمپنی بنائی، جس کی سالانہ آمدنی تین سے چار لاکھ ڈالرز ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق فراڈ کے لئے قائم کمپنی کے پچیس ایجنٹ ہیں، ارمغان نے ملازم افنان اشرف کے ذریعے لگژری گاڑیاں خریدیں، جن کی قیمت پندرہ کروڑ چالیس لاکھ روپے ہے، ایف۔ آئی۔ اےارمغان کو کل دوبارہ عدالت میں پیش کرے گی، ملزم منی لانڈرنگ اور دیگر چار مقدمات میں ریمانڈ پر ایف۔ آئی۔ اے کی تحویل میں ہے۔

Leave a reply