مصطفیٰ عامر کو کس لڑکی کیلیے قتل کیاگیا ،تفصیلات سامنے آگئیں

0
138
مصطفیٰ عامر کو کس لڑکی کیلیے قتل کیاگیا ،تفصیلات سامنے آگئیں

ہاٹ لائن نیوز : کراچی کےعلاقےڈیفینس سےتعلق رکھنے والے مصطفیٰ عامر کے قتل کی تفصیلات سامنےآگئیں۔جس میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ مقتول اور ملزم کے مابین تنازعہ ایک لڑکی کیوجہ سے ہوا تھا۔

تفتیشی حکام کیمطابق ، مصطفیٰ عامر اور ملزم ارمغان دوست تھے اور نئیوایئر نائٹ کے موقع پر ، دونوں کو ایک لڑکی نے متنازعہ کردیا۔ تلخ الفاظ کے بعد ، ارمغان نے مصطفیٰ اور لڑکی کو مارنے کی دھمکی دی۔

تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ 6 جنوری کو ، ارمغان نے مصطفیٰ کو فون کرکےبلایا اور تشدد کا نشانہ بنایا ، جبکہ مارشا نامی ایک لڑکی 12 جنوری کو بیرون ملک فرار ہوگئی۔ اس معاملے میں لڑکی کا بیان بہت اہم ہے ، اور اس سے انٹرپول کے ذریعے رابطہ کیاجارہا ہے۔

تفتیشی حکام کیمطابق ، مصطفیٰ کا اصل موبائل فون ابھیتک بازیافت نہیں ہوا ہے ، جبکہ ملزم ارمغان سےلڑکی کی تفصیلات ، آلہ قتل اور موبائل فون کے بارے میں مزید تفتیش کیجائے گی۔

Leave a reply