
مصر صحت آئس کریم کھانے سے 20 بچوں کی حالت غیر
کوئٹہ میں مضر صحت آئسکریم کھانے سے 20 بچوں کی حالت غیر ہو گئی، سول ہسپتال کوئٹہ کے ایم۔ ایس ڈاکٹر عبدالہادی نے کہا کہ سریاب کے علاقوں سے 20 سے زائد بچوں کو بے ہوشی میں سول ہسپتال لایا گیا، ڈاکٹر عبدالہادی کا کہنا ہے کہ ان سب بچوں نے آئس کریم کھائی تھی جو کہ مضر صحت تھی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 8 بچوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے جب کہ بارہ بچوں کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا لیکن کسی بھی بچے کی حالت تشویشناک نہیں بتائی جا رہی ہے۔








