مصری سیاح سائیکل پر مکہ مکرمہ پہنچ گیا

0
196
مصری سیاح سائیکل پر مکہ مکرمہ پہنچ گیا

ہاٹ لائن نیوز : مصری سیاح سائیکل پر 26 دن کا سفر کرنیکے بعد مکہ مکرمہ پہنچ گیاہے،اسنے قاہرہ سے سفر کا آغاز کیا اور 1700 کلومیٹرکا فاصلہ سائیکل پرطے کیا۔

اخبار 24 کے مطابق مصری شہری محمد جو کہ پیشے کے اعتبار سے انٹیریئر ڈیکوریٹر ہے، نے اپنے سفر کا آغاز مصر کے مغربی کمشنریٹ سے کیا، جہاں سے وہ قاہرہ پہنچے اور اردن کی بندرگاہ عقبہ پر اترے۔

مصری مسافر نے بتایا کہ وہ اردن کے راستے تبوک آیا، جہاں سے تیما اور خیبر سے ہوتا ہوا مدینہ پہنچا۔ کچھ دن مدینہ میں رہے اور مکہ روانہ ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ الجم کے لوگوں نے ان کی دو دن تک غیر معمولی انداز میں میزبانی کی، اس دوران وہ سب کے ساتھ عزت اور وقار سے پیش آئے ، ہائی وے پر گشت کرنے والی پولیس پارٹی کی بھی بھرپور رہنمائی کی گئی۔

راستے میں پیش آنے والے خطرناک اور غیر معمولی واقعے کا ذکر کرتے ہوئے مصری سیاح نے کہا کہ سفر کے آغاز میں ایک وقت ایسا آیا کہ رات کو مجھے لگا کہ سائیکل پر میرے علاوہ کوئی اور بیٹھا ہے جس کی وجہ سے میری رفتار سست ہو گئی ہے۔.’

سیاح نے بتایا کہ حج کی ادائیگی کے بعد وہ سائیکل پر خلیجی ممالک کا سفر کریں گے جو تقریباً 4100 کلومیٹر کا سفر ہوگا۔

Leave a reply