مشہور ہدایتکار کا نوجوان بیٹا کارحادثے میں جاں بحق ہو گیا

ہاٹ لائن نیوز : سن آف سردار‘ جیسی مشہور فلموں کے ہدایتکار اشونی دھیر کے 18 سالہ بیٹے کی کار حادثے میں موت ہو گئی۔
جلاج کی موت 23 نومبر کی صبح ممبئی میں سڑک حادثے میں ہوئی تھی۔جلاج کا دوست ساحل میندھا مبینہ طور پر شراب کے نشے میں گاڑی چلا رہا تھا جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔
جلاج کا دوست 120-150 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلا رہا تھا کہ اچانک کار بے قابو ہو کر سروس روڈ اور پل کے درمیان ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔









