مشہور کار کمپنی نے اسرائیل کے خلاف ‘پیغام’ لکھ دیا

0
165
مشہور کار کمپنی نے اسرائیل کے خلاف 'پیغام' لکھ دیا

ہاٹ لائن نیوز : دنیا کی مشہور کار ساز کمپنی فورڈ کا آفیشل ایکس اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا جس کے بعد ہنگامہ برپا ہو گیا۔

فورڈ موٹر کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ کسی نے انکا آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک کر لیا ہے۔ ہیکر نے پیغامات پوسٹ کیے جس میں اسرائیل کو ایک دہشت گرد ریاست کہا گیا، جب کہ پوسٹ میں فلسطین کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے “آزاد فلسطین” کا پیغام لکھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ پوسٹس کو فوری طور پر ہٹا دیا گیا تھا تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین نے پوسٹس کے اسکرین شاٹس لیے اور فورڈ کی دیگر پوسٹس کے جواب میں تصاویر شیئر کیں۔

فورڈ کیجانب سے ایک چینل کو دیے گئے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کسی نے انکا اکاؤنٹ ہیک کیا اور تین پیغامات لکھے جو ہماری طرف سے نہیں تھے۔

Leave a reply