مشہور و معروف ماڈل کے بنگلے سے سونا چوری

0
159
مشہور و معروف ماڈل کے بنگلے سے سونا چوری

مشہور و معروف ماڈل کے بنگلے سے سونا چوری

مشہور ماڈل، اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر نیہا ملک کی گھریلو ملازمہ نے ان کے بنگلے سے تقریباً چونتیس لاکھ روپے مالیت کا سونا چوری کر لیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چوری کی واردات جمعہ کو نیہا ملک کے گھر میں ہوئی، واردات کے وقت اداکارہ اور ماڈل کی والدہ منجو ملک گھریلو ملازمہ کو گھر چھوڑ کر پڑوس میں گئی تھی، اگلے روز ملازمہ نے بغیر بتائے چھٹی کر لی اور رابطہ کرنے پر اس کا موبائل فون بند ملا، شک کی بنیاد پر جب گھر میں چیزوں کا جائزہ لیا گیا تو منجو ملک کے یہ دیکھ کر ہوش اڑ گئے کہ الماری میں رکھا سونا غائب تھا۔ انہوں نے پولیس کو فوری طور پر اطلاع دی اور ملازمہ کے خلاف دفعہ 306 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، سی۔ سی۔ ٹی۔ وی کیمروں کی فوٹیجز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Leave a reply