مشقوں کے دوران 5 بھارتی فوجی ڈوب گئے

ہاٹ لائن نیوز : مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے لداخ میں بھارتی فوجی مشقوں کے دوران 5 فوجی دریا میں بہہ گئے۔ یہ سپاہی ٹینک پر بیٹھ کر دریا پار کر رہے تھے جب سیلاب آیا۔
لداخ کے دولت بیگ اولڈی علاقے میں ایک مشق کے دوران چند فوجیوں نے ٹینک پر بیٹھ کر دریا عبور کرنے کا فیصلہ کیا۔ وہ ٹینک پر دریا پار کر رہے تھے کہ اچانک سیلاب آ گیا اور پانچ فوجی سیلابی ریلوں میں بہہ گئے۔









