مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ: ایران اور اتحادیوں کے حملے جاری

0
46
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ: ایران اور اتحادیوں کے حملے جاری

مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات میں ایران اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جمعہ کے روز سعودی عرب کے پرنس سلطان ایئر بیس پر میزائل اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں 12 امریکی فوجی زخمی ہو گئے، جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
امریکی حکام نے بتایا کہ حملے میں بیس پر موجود ایندھن بھرنے والے متعدد امریکی طیارے بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ یہ سلسلہ ایران کے خلاف جنگ کے آغاز کے بعد جاری ہے، جس میں اب تک 300 سے زائد امریکی فوجی زخمی اور 13 ہلاک ہو چکے ہیں۔
اسی دوران ایران کی جانب سے اسرائیل پر بھی حملے کیے گئے، جن میں بیت المقدس اور تل ابیب جیسے اہم شہروں کو نشانہ بنایا گیا۔ تل ابیب میں ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق شہری علاقوں میں کلسٹر بم گرنے سے جانی نقصان ہوا۔
متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں بھی ایرانی بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کیے گئے، جن کے ملبے سے پانچ بھارتی شہری زخمی ہوئے اور صنعتی علاقے میں آگ لگ گئی۔
لبنان میں بھی صورتحال کشیدہ ہے، جہاں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان زمینی جھڑپیں جاری ہیں۔ حزب اللہ کے دعوے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس نے اسرائیلی فوج کے خلاف 82 کارروائیاں کیں، جن میں دو ٹینک تباہ کرنا بھی شامل ہے۔
مزید برآں، حزب اللہ نے بیروت کے فضائی حدود میں نچلی پرواز کرنے والے اسرائیلی طیارے پر زمین سے فضا میں مار کرنے والا میزائل فائر کیا، جسے جنگ میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی فوج لبنانی سرحد کے نزدیک بفر زون قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Leave a reply