مشتعل ہجوم نے ہوٹل نذر آتش کر دیا ، 24 افراد ہلاک

0
239
مشتعل ہجوم نے ہوٹل نذر آتش کر دیا ، 24 افراد ہلاک

ہاٹ لائن نیوز : بنگلہ دیش میں مظاہرین نے عوامی لیگ کے رہنما کے ہوٹل کو آگ لگادی جس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک ہوگئے۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق عوامی لیگ جیسور سٹی کے جنرل سیکرٹری کے جیسور میں واقع زبیر انٹرنیشنل ہوٹل کو مشتعل مظاہرین نے آگ لگا دی جس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ہوٹل میں آگ لگنے کی اطلاع گزشتہ روز 4 بجے ملی اور فائر حکام نے 12 گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق ہجوم کی مزاحمت کے باعث فائر اہلکار کافی دیر تک آگ بجھانے کا کام شروع نہیں کر سکے۔

Leave a reply