” مس گلوبل پاکستان ” کا تاج دعائے خدیجہ کے سر

” مس گلوبل پاکستان ” کا تاج دعائے خدیجہ کے سر
لاہور میں منعقدمس گلوبل پاکستان کے شاندار مقابلے میں پشاور سے تعلق رکھنے والی دعائے خدیجہ نے اپنی پر اعتماد شخصیت ، خوبصورتی اور بامقصد گفتگو سے سب کو متاثر کر کے ’مس گلوبل پاکستان‘ کا اعزاز اپنے نام کیا ہے، مقابلے میں چمکتی روشنیوں اور سینکڑوں آنکھوں کے سامنے دعائے خدیجہ نے دلکش انداز میں ریمپ واک کی بلکہ اپنے اعتماد، ذہانت اور نظریے سے ججز کے دل جیت لیے ہیں۔
انہوں نے اپنی کامیابی سے ثابت کیا ہے کہ پاکستانی خواتین باصلاحیت ہونے کے ساتھ ساتھ باوقار بھی ہوتی ہیں، دعائے خدیجہ کا تعلق پشاور سے ہے جہاں پر مخصوص روایات کے باوجود دعائے خدیجہ نے بڑے خواب دیکھے اور انہیں حقیقت کا روپ دیا ہے۔








