مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی آئی سی یو میں زیر علاج

0
108
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی آئی سی یو میں زیر علاج

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی شدید علالت کے باعث اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

اہلخانہ کے مطابق سینیٹر صدیقی سانس کی دشواری کی وجہ سے چند دنوں سے اسلام آباد کے ایک مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر صدیقی کی علالت کی وجہ سے وہ 27 ویں آئینی ترمیم کے لیے ووٹ نہیں دے سکیں گے۔ گزشتہ روز سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے آئینی ترمیم کی تمام 49 شقوں کی منظوری دے دی تھی اور توقع ہے کہ آج سینیٹ کے اجلاس میں یہ ترمیم پیش کی جائے گی۔

دوسری جانب، متحدہ اپوزیشن نے 27 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کرتے ہوئے اس کے خلاف تحریک چلانے اور پارلیمنٹ کی کارروائی کو متاثر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Leave a reply