مسلم اکثریتی ملک میں حجاب پر پابندی ، بھاری جرمانے عائد

0
229
مسلم اکثریتی ملک میں حجاب پر پابندی ، بھاری جرمانے عائد

ہاٹ لائن نیوز : مسلم اکثریتی ملک تاجکستان میں حجاب پر سرکاری طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

تاجکستان میں خواتین کے نقاب پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ نے اس حوالے سے بل کی منظوری بھی دے دی ہے، خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کیےجائینگے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لوگوں کو ملک کا روایتی لباس پہننا اور قومی ثقافت سے جڑے رہنے کی ضرورت ہے جب کہ اسلامی لباس پہننے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

تاجکستان میں 98 فیصد آبادی مسلمان ہے، حجاب کی پابندی کی خلاف ورزی پر عام لوگوں کیساتھ ساتھ کمپنیوں اور حکومتی اور مذہبی شخصیات پر بھی بھاری جرمانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Leave a reply