
مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 بندے جاں بحق
شکارپور میں مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے، لاڑکانہ روڈ پر ٹول پلازہ کے نزدیک مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے،جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نور محمد، نظام، آدم اور ڈرائیور رسول بخش کے نام سے ہوئی ہے۔ ورثا نے لاشوں کو لاڑکانہ انڈس ہائے پر رکھ کر قاتلوں کی جلد گرفتاری کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا، پولیس نے رپورٹ درج کر کے روڈ کھلوا دیا،پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ اپریشن شروع کر دیا ہے۔








