مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 لوگ جاں بحق

0
325
مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 لوگ جاں بحق

مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 لوگ جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان میں لغاری گیٹ میں گھی ایجنسی پر 3 نامعلوم مسلح افراد نے ڈکیتی میں فائرنگ کر دی، جس میں مصالحتی کمیٹی کے رکن، گھی ایجنسی کے ڈیلر محمد اسلم اور منشی ملک جاوید جاں بحق ہو گئے جبکہ دیگر 2 شدید زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں رانا اسلم اور منشی جاوید زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے، زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

Leave a reply