مسلح افراد نےپولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا

ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا میں بدامنی عروج پر پہنچ گئی، بنوں میں مسلح افراد نے 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا، احمد زئی سب ڈویژن میں پولیس چوکی سے اہلکاروں کو اغوا کرلیا گیا، پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیاہے۔
بنوں سب ڈویژن وزیر میں مسلح افراد نے دن دیہاڑے پولیس چوکی روچہ پر اچانک دھاوا بول دیا اور 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا۔
پولیس کے مطابق وزیر سب ڈویژن کے پہاڑی علاقے میں مسلح گروہ نے روچہ چیک پوسٹ کو گھیرے میں لے لیا اور تمام اسلحہ اور سامان لوٹ کر لے گئے۔









