مسجد کے باہر زوردار بم دھماکہ

مسجد کے باہر زوردار بم دھماکہ
افغانستان کے صوبے بلخ کے دارلحکومت مزارشریف میں مسجد کے باہر زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق مزار شریف دھماکے میں 1 شخص جاں بحق، جبکہ تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا پہلے سے نصب بارودی مواد کی وجہ سے ہوا، حکمران طالبان تحریک نے ابھی تک دھماکے سے متعلق رپورٹوں پر کوئی بیان جاری نہیں کیا،
افغان میڈیا کے مطابق 2022 میں بھی ایک خودکش بمبار نے اس مسجد پر حملہ کیا تھا، جس میں درجنوں افراد اپنی زندگیوں سے محروم ہوئے تھے۔









