مسجد نمرہ میں جدید قالین، ائیر کنڈیشنگ اور سیکیورٹی کا مثالی نظام

مسجد نمرہ میں جدید قالین، ائیر کنڈیشنگ اور سیکیورٹی کا مثالی نظام
سعودی وزارت اسلامی امور نے مسجد نمرہ کے 1 لاکھ پچیس ہزار مربع میٹر رقبے پر اعلیٰ معیار کے قالین بچھائے ہیں تاکہ زائرین کو نماز اور وقوف عرفات کے دوران آرام دہ ماحول ملے، صحن میں انیس جدید سائبان نصب کیے ہیں جو درجہ حرارت میں اوسطاً 10 ڈگری تک کمی لائیں گے، گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے سورج کی تپش منعکس کرنے والا خاص رنگ بھی ہوا ہے۔
بیرونی صحن میں 117 فوگ فین نصب کیے گئے ہیں جو درجہ حرارت میں مزید 9 ڈگری کی کمی لاتے ہیں، مسجد میں جدید ایئر کنڈیشننگ سسٹم لگایا گیا ہے جو کہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کی سطح پر نظر رکھتا ہے حجاج کرام کو ٹھنڈا پانی فراہم کرنے کے لیے ستر جدید واٹر کولرز نصب کیے گئے ہیں، ہر کولر ایک گھنٹے میں 2 ہزار حجاج کو پانی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، مسجد میں جدید صوتی نظام اور سیکیورٹی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔








